عمران خان سے ملاقات کیلئے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فوکل پرسن اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے ملاقات کرنے والے رہنماؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست متعلقہ حکام کے حوالے کردی ہے۔
فہرست میں میاں فیاض حسین، جام عبداللہ اور قاضی عمران رفیق کے نام شامل ہیں، جبکہ عماد الحسن، حسن جوہ اور راجہ عثمان کو بھی ملاقات کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔