قاسم گیلانی کا موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ 

Jun 10, 2026 | 23:39:PM
قاسم گیلانی کا موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ 
کیپشن: قاسم گیلانی کا موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ 
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قاسم گیلانی نے موبائل فونز پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں قاسم گیلانی موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس کی کمی سے متعلق پلے کارڈ ایوان میں لے آئے،وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے بھی قاسم گیلانی کا ساتھ دیا اور پلے کارڈ ایوان میں لہرایا،ایوان میں لہرائے گئے پلے کارڈ پر ’موبائل فون ضرورت ہے لگژری نہیں‘ کا سلوگن درج تھا۔

قاسم گیلانی کا کہنا تھا کہ موبائل فون لگژری آئٹم نہیں ہے بلکہ ضروت ہے، موبائل فونز تعلیم، کاروبار اور رابطے کے لیے وقت کی ضرورت ہے۔