40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ‌ کے نتائج کا اعلان

Jun 10, 2026 | 21:13:PM
40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ‌ کے نتائج کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 40 ہزار روپے مالیت کا پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

نیشنل سیونگز نے 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کردیے جس کے مطابق پہلا انعام جیتنے والے خوش نصیب کو 8 کروڑ روپے دیے جائیں گے،دوسرا انعام جیتنے والے تین افراد کو 3 کروڑ روپے ملیں گے۔

 علاوہ ازیں تیسرا انعام جیتنے والے 660 شرکا کو پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی،8 کروڑ روپے کا پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 810678 نے جیتا ہے جبکہ تین کروڑ روپے جیتنے والے افراد کے نمبر 159467، 855955 اور 954286 ہیں۔

تیسرا انعام جیتنے والے افراد کی فہرست جلد جاری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :  وفاقی ترقیاتی پروگرام 2026-27 کیلئے ایک ہزار ارب روپے کی تجویز