سرکاری ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ساس کی خدمت مہنگی پڑ گئی

Jun 10, 2026 | 19:52:PM
 سرکاری ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ساس کی خدمت مہنگی پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عام طور پر اچھے روزکار کی مالک خواتین کے متعلق یہ شکایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ساس کا ویسے احترام نہیں کرتیں جیسے عام گھریلو عورتیں کرتی ہیں لیکن لاہور میں ایک خاتون ڈاکٹر نے اپنی ساس کے اچھے علاج کے لئے انہیں اپنے ہاسپٹل میں پرائیویٹ وارڈ میں ایڈمٹ کر لیا تو میڈیا نے اس کا بھی سکینڈل بنا دیا۔ اب خاتون ڈاکتر  ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو وضاحتیں دے رہی ہیں کہ ان کی ساس کا ان کے ہسپتال مین علاج کیوں ضروری ہے۔

میڈیا کی بعض رپورٹس مین الزام لگایا گیا کہ لاہور کےگائنی کالوجی  ہسپتال لیڈی ایچیسن ہاسپٹل میں  میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ( ایم ایس)  نے پرائیویٹ بلاک کو اپنی ساس کیلئے مخصوص کردیا۔ خاتون ایم ایس کی ہسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں "رہائش" کی ویڈیو بنا کر پھیلائی گئی۔  اور یہ کہا گیا کہ  ایم ایس نے ہسپتال میں پورے بلاک کو مریضوں کی بجائے  اپنی ساس کے علاج کیلئے مختص کر دیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ لیڈی ایچی سن گائینی ہاسپٹل کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر صوبیہ کی ساس 4 ماہ سے پرائیویٹ بلاک میں زیر علاج ہیں۔ ہسپتال کا عملہ اور نرسین تمام دوسرے مریضوں کی طرح ایم ایس کی ساس کی بھی دیکھ بھال پر مامور ہیں۔

ایم ایس ڈاکٹر صوبیہ نے اپنی ساس کے علاج معالجہ پر بعض نیوز آؤٹ لیٹس کے سوالات کے جواب میں کہا، وہ اپنی ساس سے متعلق کوئی گفتگو نہیں کریں گی، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے  محکمہ صحت پنجاب کو اپنا مؤقف بھیج دیا ہے۔

 محکمہ صحت پنجاب نے بتایاکہ لیڈی ایچیسن اسپتال کی ایم ایس نے درخواست دی جس میں ایم ایس نے اپنی ساس کی مختلف بیماریوں کا حوالہ دیا، ترجمان کے مطابق  سیکرٹری محکمہ صحت ایم ایس کی درخواست کو دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:   ٹرمپ کی دھمکی، ایرانی بجلی گھر، بجلی گھروں پر حملے، فاکس نیوز، ٹروتھ سوشل