مسلح افواج کے افسروں اور سپاہیوں کو خصوصی ریلیف الاؤنس دیا جائے گا؛وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ مسلح افواج کے افسروں اور سپاہیوں کو خصوصی ریلیف الاؤنس دیا جائے گا۔یہ اخراجات مالی سال 2025-26 کے دفاعی بجٹ سے پورے کئے جائیں گے۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ گریڈ ایک سے 22 تک کےوفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ریٹائرڈ وفاقی ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا جائے گاجبکہ اہل ملازمین کو 30 فیصد کی شرح سے ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کی تجویز ہے۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ معذور ملازمین کیلئے خصوصی کنوینس الاؤنس 4 ہزار سے بڑھا کر چھ ہزار کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:تعمیراتی شعبے کیلئے اہم خبر