تنخواہ دار طبقے کیلئے خوشخبری، تمام ٹیکس سلیبز میں کمی کا فیصلہ

Jun 10, 2025 | 18:22:PM
تنخواہ دار طبقے کیلئے خوشخبری، تمام ٹیکس سلیبز میں کمی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف کا فیصلہ کرلیا گیا۔

آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کررہے ہیں،رپورٹ کے مطابق نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے تمام ٹیکس سلیبز میں کمی کر دی گئی۔

بجٹ تقریر کے مطابق 6 سے 12  لاکھ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح ایک فیصد ہوگی، 12  لاکھ آمدن پر ٹیکس کی رقم 30 ہزار روپے سے کم کر کے 6 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ؛ سرکاری ملازمین کی نتخواہوں میں اضافہ اور تنخواہ دار طیقے پر ٹیکس میں کمی کردی گئی ، بجٹ تقریر کے مطابق 22 لاکھ تک تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ 22 سے 32 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس شرح کم کر کے 23 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  بجٹ 2025: شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کردی گئی