بجٹ میں 6لاکھ تک تنخواہ دار ٹیکس سے مستثنیٰ قرار 

Jun 10, 2025 | 17:43:PM
بجٹ میں 6لاکھ تک تنخواہ دار ٹیکس سے مستثنیٰ قرار 
کیپشن: وفاقی کابینہ کا اجلاس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وفاقی کابینہ نے فنانس بل 2025-26کی منظوری دیدی۔

بجٹ میں6 لاکھ تک تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا،6 لاکھ سے 12 لاکھ تک تنخواہ لینے والے افراد  6 لاکھ سے اوپر رقم پر 1 فیصد ٹیکس ادا کرینگے،12 لاکھ روپے سے 22 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ لینے والے 6 ہزار روپے فکس ٹیکس اور 11 فیصد اضافی ٹیکس دینگے،22 لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ لینے والے افراد پر فکس ٹیکس 1 لاکھ 16 ہزار اور 23 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

بجٹ کے مطابق 32 سے 41 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ لینے والے افراد پر فکس ٹیکس 3 لاکھ 46 ہزار اور 30 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرینگے،41 لاکھ سے اوپر سالانہ تنخواہ لینے والوں کو 6 لاکھ 16 ہزار فکس ٹیکس اور 35 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں میں 6فیصد اضافہ مسترد، وزیراعظم شہبازشریف نے اپنا فیصلہ سنا دیا