کارگو جہاز میں دھماکہ، کنٹینر سمند ر میں گر گئے

Jun 10, 2025 | 12:29:PM
کارگو جہاز میں دھماکہ، کنٹینر سمند ر میں گر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی بحریہ نے ایک ریسکیو آپریشن کا آغاز  کیا ہے جب ایک سنگاپور کے جھنڈے والا کارگو جہاز "WAN HAI 503" کیرالا کے ساحل سے تقریباً 144 کلومیٹر دور حادثے کا شکار ہو گیا۔ 

دھماکے اور آگ لگنے سے جہاز پر موجود تقریباً 40 کنٹینرز عرب سمندر میں گر گئے جبکہ کئی عملے کے افراد جان بچانے کے لیے سمندر میں کود گئے۔

جہاز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سے 7 جون کو روانہ ہوا تھا اور 10 جون کو بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی پہنچنے والا تھا۔

 270 میٹر لمبا جہاز 12.5 میٹر کے ڈرافٹ کے ساتھ 650 سے زائد کنٹینرز لے جا رہا تھا۔

بھارتی نیوی اور کوسٹ گارڈ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

 عملے کے 22 میں سے 18 افراد کو بچا لیا گیا ہے، جبکہ چار لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

مارٹائم اینڈ پورٹ اتھارٹی آف سنگاپور کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر نکالنے کے لیے ہوائی ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔