عالمی دفاعی اخراجات میں اضافہ،پاکستان کتنا خرچ کر رہا ہے؟  

Jun 10, 2025 | 12:25:PM
عالمی دفاعی اخراجات میں اضافہ،پاکستان کتنا خرچ کر رہا ہے؟  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 ںیوز )دنیا بھر میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے باعث دفاعی بجٹ میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ 2024 میں عالمی دفاعی اخراجات نئی بلندیوں کو چھو گئے، جن میں امریکہ سرفہرست رہا۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے 997 بلین ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا دفاعی بجٹ مختص کیا، جو دنیا کے مجموعی دفاعی اخراجات کا 37 فیصد بنتا ہے۔ چین نے 305 بلین ڈالر، جبکہ روس نے 80 بلین ڈالر دفاع پر خرچ کیے۔

خطے میں بھارت نے 75 بلین ڈالر، سعودی عرب نے 68 بلین، اور برطانیہ نے 74.9 بلین ڈالر کے دفاعی اخراجات کیے۔ یورپی ممالک میں جرمنی کا بجٹ 66.8 بلین ڈالر رہا، جبکہ فرانس نے 61.3 بلین، جاپان نے 50.2 بلین، اور جنوبی کوریا نے 47.6 بلین ڈالر اپنے دفاع پر صرف کیے۔

 یہ بھی پڑھیں:مالی سال 26-2025 کا سالانہ پلان  سامنے آگیا

پاکستان کا دفاعی بجٹ اس فہرست میں نسبتاً کم ہے۔ پاکستان نے تقریباً 9 بلین ڈالر دفاع پر خرچ کیے، جو اس کے جی ڈی پی کا دو فیصد سے زائد ہے۔ پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی میں سرحدی سیکیورٹی، دہشت گردی کے خلاف جنگ، اور جدید فوجی ساز و سامان کا حصول مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاعی بجٹ بظاہر کم ہونے کے باوجود مؤثر حکمت عملی اور علاقائی خطرات کے تناظر میں موزوں قرار دیا جا سکتا ہے۔ عالمی دفاعی اخراجات کے یہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ دنیا بھر میں عسکری تیاریوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔