آرمی چیف سے پولیو اور سائیڈ بورڈ کے سربراہ کی ملاقات 

Jun 10, 2021 | 20:15:PM
 آرمی چیف سے پولیو اور سائیڈ بورڈ کے سربراہ کی ملاقات 

 (24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولیو اوور سائیڈ بورڈ کے سربراہ نے ملاقات کی جس میں پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہاکہ پولیو کا خاتمہ قومی کاز اور کوشش ہے۔کرسٹوفر الیئس نے پولیو کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کورونا کی روک تھام کیلئے پاکستان کے اقدام کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں۔جمہوریت کے علمبردار عوامی مفاد کی قانون سازی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، شاہ محمود قریشی