پاک فوج ،ایف سی اور بلوچستان پولیس کا ’’آپریشن شعبان‘‘جاری ، مزید 13خوارجی ہلاک

 5 جولائی سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 75 دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں،سیکیورٹی ذرائع

Jul 10, 2026 | 16:43:PM
پاک فوج ،ایف سی اور بلوچستان پولیس کا ’’آپریشن شعبان‘‘جاری ، مزید 13خوارجی ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمدمنصور)منگی ڈیم پولیس سٹیشن پر دہشت گرد انہ واقعہ کے تسلسل میں پاک فوج ، ایف سی اور بلوچستان پولیس کا ’’آپریشن شعبان‘‘جاری ہے، فتنہ الخوارج کے 26 ارکان کو 6 اور 7 جولائی کو پہلے ہی جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔ 
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے دوران دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیاگیاہے،زمینی اور ہوائی ایکشنز کے ذریعے فتنہ الخوارج کے خلاف متعدد کاروائیاں جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کئے جا چکے ہیں۔
 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی تعداد مجموعی طور پر 39 ہو گئی ہے،آپریشن شعبان کے علاوہ آج صبح خضدار زیدی کے علاقے میں دہشتگردوں کا پولیس سٹیشن پر حملہ بھی پسپا کردیاگیا،فوج اور ایف سی کے دستوں کی برق رفتار کارروائی کے ذریعے 8  دہشتگردوں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مستونگ میں سابق ڈسٹرکٹ اٹارنی بلال احمد ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملہ
 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 سے 6 مزید دہشتگردوں کے ہیلی کاپٹر آپریشنز میں مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں، 5 جولائی سے آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 75 دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔