ادویات کی غیر قانونی فروخت کیس؛ملزم کو 19سال قید بامشقت،10کروڑ سے زائد جرمانہ

Jul 10, 2025 | 19:30:PM
ادویات کی غیر قانونی فروخت کیس؛ملزم کو 19سال قید بامشقت،10کروڑ سے زائد جرمانہ
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشادقریشی)راولپنڈی کی ڈرگ کورٹ نے غیر رجسٹرڈ ادویات کی بغیر اجازت اور غیر قانونی فروخت کے مقدمہ ملزم کو سزا سنا دی۔ڈرگ کورٹ کے جج محمد فیصل بٹ نے ملزم نسیم مسیح کو مجموعی طور پر 19سال قید بامشقت،10کروڑ،10لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔

عدالت کی جانب سے ملزم کوادویات کی غیر قانونی فروخت پر 5سال قید،4کروڑ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا گیا،جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 15ماہ کی قید کاٹنا ہوگی۔

قبضہ میں لی گئی ممنوعہ ادویات کی فروخت پر ملزم کو 2سال قیداور5لاکھ جرمانے کی سزا سنائی دی،جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید تین ماہ قید کاٹنا ہو گی۔

ڈرگ ایکٹ سیکشن 28ون کے تحت ملزم کو 10سال قیداور6کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید دو سال قید کاٹنا ہو گی۔ 

ڈرگ ایکٹ سیکشن 3کے تحت ملزم کو 2سال قیداور5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایاگیا،عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید تین ماہ قید کا بھی حکم دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کی ڈالر کو لگام ڈالنے کی کوششیں بے اثر، ٹرپل سنچری کی جانب تیزی سے گامزن