اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کتنے ماہ قبل ہوئی؟بڑاانکشاف سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسامہ ملک)کراچی میں ڈیفنس کے فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 9 ماہ پرانی ہونیکا انکشاف ہواہے۔
پولیس حکام نے رات گئے خاتون ایم ایل او کیساتھ فلیٹ کا دورہ کیا،لیڈی میڈیکولیگل افسر نے حمیرااصغر کے فلیٹ سے شواہد اکٹھے کیے،فلیٹ سے ملنے والے کھانے پینے کے سامان پر ایکسپائری کی تاریخ 2024 ہے۔
پولیس کے مطابق فون ریکارڈ میں بھی آخری میسج ستمبر 2024 کے ہیں جو آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے ہیں،فلیٹ کے مالک سے بھی ان کا آخری رابطہ 2024 میں ہی ہوا تھااوراکتوبر 2024 کے بعد فون استعمال نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق حمیرا اصغر کے بہنوئی نے میت کی وصولی کیلئے پولیس حکام سے رابطہ کیا ہے،پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ کا تعین ہوسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ماڈل حمیرااصغرکاپوسٹ مارٹم مکمل،گھروالوں کالاش وصول کرنے سے انکار
یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کواتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔
لاش کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں کراچی پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایاتھا کہ لاش ڈی کمپوز کے انتہائی ایڈوانس اسٹیج پر ہے