خالدہ ضیا کے انتقال کے بعد بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے طارق رحمان کو چیئرمین مقرر کر دیا

Jan 10, 2026 | 09:15:AM
خالدہ ضیا کے انتقال کے بعد بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے طارق رحمان کو چیئرمین مقرر کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے باضابطہ طور پر طارق رحمان کو پارٹی کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔

یہ عہدہ سابق وزیر اعظم اور بی این پی کی چیئرمین خالدہ ضیاء کے انتقال کے بعد خالی ہوا تھا جس پر اب ان کے بیٹے کو نامزد کیا گیا ہے۔

پارٹی آئین کے مطابق قیادت کی تبدیلی کے لیے بی این پی کی نیشنل اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں متفقہ طور پر طارق رحمان کے نام کی منظوری دی گئی۔

اس فیصلے کے ساتھ ہی طارق رحمان نے پارٹی آئین کے تحت باضابطہ طور پر بی این پی کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جس سے پارٹی قیادت کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے عبوری چیئرمین طارق رحمان 17 سالہ جلاوطنی کے بعد گزشتہ دنوں واپس اپنے وطن پہنچ گئے تھے۔ ان کی آمد پر دارالحکومت ڈھاکا اور سلیٹ میں حامیوں نے جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: او آئی سی اجلاس میں شرکت،وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے