کنگ چارلس شائد میرے حقیقی والد نہیں: شہزادہ ہیری

Jan 10, 2023 | 20:07:PM
کنگ چارلس شائد میرے حقیقی والد نہیں: شہزادہ ہیری
کیپشن: شہزادہ ہیری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی سوانح عمری ’اسپیر‘ میں لکھا ہےکہ ان کے والدکنگ چارلس نے ایک موقع پرمذاقاً کہا کہ وہ شاید میرے حقیقی والد نہیں ہیں۔

شہزادہ ہیری کی شائع ہونے والی سوانح عمری ’اسپیئر‘ میں انہوں نے شاہی خاندان کے بارے میں متعدد سنسنی خیز دعوے کئے ہیں جن میں ایک  واقع بتاتے ہوئے شہزادہ ہیری نے اپنے والد  چارلس کی حس مزاح کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :برطانوی بادشاہ کا شہزادی کیٹ کو تحفہ

شہزادہ ہیری نے لکھا ہےکہ ان کے والد چارلس نے جو بادشاہ بن چکے ہیں ایک موقع پر مجھےکہا کہ اُنہیں لگتا ہےکہ وہ شاید میرے حقیقی والد نہیں، جس کےبعد یہ مذاق، افواہ بن کر طویل عرصے تک گردش کرتا رہا۔ہیری نےکتاب میں مزید لکھا ہےکہ انہوں نے اور ولیم  نے اپنے والد سےکمیلاسے شادی نہ کرنےکی درخواست کی کیونکہ انھیں خوف تھا کہ وہ ایک بری سوتیلی ماں بنیں گی۔