انڈونیشین طیارہ گرنے کی جگہ تلاش ،انسانی جسم کے اعضا بھی ملے

Jan 10, 2021 | 13:09:PM
انڈونیشین طیارہ گرنے کی جگہ تلاش ،انسانی جسم کے اعضا بھی ملے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) انڈونیشیا کے لاپتہ ہونے والے بوئنگ طیارے کے گرنے کی جگہ تلاش کر لی گئی۔ ایک بیگ سے مسافروں کی چیزیں اور انسانی جسم کے اعضا ملے ہیں۔

جکارتہ پولیس کے مطابق وہ سمندر سے ملنے والی اشیا کا جائزہ لے رہے ہیں۔بحریہ کے غوطہ خوروں اور دس بحری جہازوں کو سائٹ پر تعینات کر دیا گیا۔ مسافروں کے لواحقین پونتیانک اور جکارتہ کے ہوائی اڈوں پر پریشانی کے عالم میں موجود ہیں۔ طیارے میں 62 افراد سوار تھے جو جکارتہ سے پونتیانک جا رہا تھا۔ اڑان بھرنے کے چار منٹ بعد  ہی طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔