برطانیہ میں مسلسل موسلا دھار بارش، 100 کے قریب علاقوں میں سیلاب کا خطرہ

Feb 10, 2026 | 22:37:PM
برطانیہ میں مسلسل موسلا دھار بارش، 100 کے قریب علاقوں میں سیلاب کا خطرہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )برطانیہ میں مسلسل موسلا دھار بارش ہوئی ہے، جس سے ملک کے تقریباً 100 علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق نیشنل انوائرمنٹ ایجنسی نے 98 سیلاب وارننگ اور 158 فلڈ الرٹس جاری کیے۔ 

 ادھر برطانیہ کے نیشنل انوائرمنٹ ایجنسی کے مطابق حالیہ بارشوں سے سیلاب کے باعث کم از کم 300 گھر متاثر ہوئے ہیں، برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا میں تربیتی طیارہ چلتی گاڑیوں سے ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل