چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام سے مالدیپ، ازبکستان، آذربائیجان کے وفود کی ملاقا تیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی )چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام (PMYP) رانا مشہود احمد خاں نے وزیراعظم آفس میں مالدیپ، ازبکستان اور آذربائیجان سے آئے ہوئے غیر ملکی وفود کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں کے دوران ممبر قومی اسمبلی اور PMYP کی فوکل پرسن محترمہ آمنہ بتول بھی موجود تھیں، ان ملاقاتوں کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا، ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کرنا اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی مالدیپ کے وفد سے ملاقات کی، وفد کی قیادت وزارتِ یوتھ امپاورمنٹ، انفارمیشن اینڈ آرٹس کے اسٹیٹ منسٹر جناب علی نے کی، وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ مالدیپ میں نوجوانوں کی ترقی کے اقدامات کو سراہتے ہیں،مالدیپ یوتھ کے حوالے سے ادارہ جاتی تعاون کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا،دونوں جانب سے MoU کے ذریعے شراکت داری کو باضابطہ بنانے میں دلچسپی ظاہر کی گئی، رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ ملاقات نے نوجوانوں کے شعبے میں تعلقات کو مضبوط کرنے کی راہیں ہموار کیں۔
رانا مشہود احمد خاں سے ملاقات کے دوران ازبکستان کے وفد کی قیادت جناب خاصن خان یوسپ خودجایف، مشیر برائے مصنوعی ذہانت نے کی، ملاقات میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل جدت اور نوجوانوں پر مبنی ٹیکنالوجی تعاون کے نئے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا گیا، ہم اپنی نوجوان نسل کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجیز، خاص طور پر مصنوعی ذہانت کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ازبک وفد کے سربراہ جناب یوسپ خودجایف نے کہا کہ ہم بھی اپنے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور AI مہارتوں سے آراستہ کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان نوجوانوں کی ترقی اور ڈیجیٹل مہارتوں میں دوطرفہ تعاون کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے آذربائیجان کے وفد سے بھی ملاقات کی ، وفد کی قیادت نائب وزیر برائے یوتھ اینڈ اسپورٹس جناب فرہاد حاجی ئیف نے کی، ملاقات میں نوجوانوں کے باہمی تعاون، تعلیمی تبادلوں اور اعلیٰ تعلیم کے نئے مواقع پر بات چیت ہوئی، نوجوانوں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے مشترکہ اقدامات زیرِ غور آئے۔
جناب فرہاد حاجی ئیف نے کہا کہ ہم بھی اپنے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور AI مہارتوں سے لیس کر رہے ہیں، چیئرمین کو مزید تعاون کے لیے آذربائیجان کے دورے کی دعوت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :امریکا میں تربیتی طیارہ چلتی گاڑیوں سے ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل