بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی

Feb 10, 2026 | 18:56:PM
بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بین الاقوامی سفر کے لیے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ، ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام اضلاع کے ہیلتھ افسران کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بین الاقوامی سفر کے لیے IHR-2005 کے تحت مخصوص ممالک کے مسافروں کی ویکسینیشن لازمی ہو گی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ ضلعی صحت افسران میننجائٹس ویکسین کی سہولیات یقینی بنائیں اور مسافروں کو دستی ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کریں۔ سرٹیفکیٹ میں ویکسین کی کمپنی، بیچ نمبر اور ایکسپائری کی تاریخ درج کرنا لازمی ہوگا۔

 ویکسین کا بندوبست مسافر کی ذاتی ذمہ داری ہو گی، جبکہ ای پی آئی پروگرام کے تحت نامزد مراکز پر ویکسین دستیاب ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:  2018 اور 2024 کے انتخابات میں طاقتور حلقوں کی مداخلت سے حکومتیں بنیں؛حافظ نعیم الرحمان