عکاشہ گل لائیو پروگرام کے دوران آبدیدہ ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف گلوکارہ ومیزبان عکاشہ گل ایک لائیوپروگرام کے دوران آبدیدہ ہوگئیں جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عکاشہ گل نےکئی مقبول ٹی وی شوز کے ذریعے شہرت حاصل کی ہے،وہ اس وقت نجی ٹی وی کے پنجابی پوڈکاسٹ کی میزبانی کر رہی ہیں، جہاں وہ پنجابی پس منظر سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کے انٹرویوز کرتی ہیں،ان کے یوٹیوب چینل پر 114 ہزار سبسکرائبرز ہیں، جہاں وہ اپنے گانے اور منی وی لاگز اپ لوڈ کرتی ہیں۔
ایک پوڈکاسٹ سے عکاشہ گل کی ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہے، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہ میں نے غربت دیکھی ہے، میرے پاس اس کی تصویریں بھی ہیں اور میں وہ آپ کو دکھاسکتی ہوں، ہم ایک بہت چھوٹے کچے گھر میں رہتے تھے جو عارضی طور پر بنایا گیا تھا، اس گھر کی چھت اور بنیاد بھی مٹی کی تھی جو بار بار خراب ہو جاتی تھی، اس لیے ہمیں اسے بار بار دوبارہ بنانا یا مرمت کرنا پڑتی تھی۔
عکاشہ گل نے بتایا کہ ہمارا گھر ویسا ہی تھا جیسے تقسیم کے وقت سکھوں کے بنائے گئے گھروں کی طرز پر ہوتے تھے جب کہ ہمارا صحن بھی کچا تھا کیونکہ میرے والد غریب آدمی تھے اور پکی تعمیر کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے تھے،تاہم، برسوں کی جدوجہد کے بعد میں نے اب وہاں ایک بہت چھوٹا سا گھر بنا لیا ہے، غربت کے باوجود ہمارے گھر میں کبھی بھوک نہیں آئی، ہمیشہ کھانے پینے کی چیزیں، پھل اور دودھ موجود ہوتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:اظہارمحبت پہلے کس نے کیا؟ کرینہ کپور اور سیف علی خان کا انکشاف
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم ہم میں سے کون اتنا خوش نصیب تھا کہ ہمیں کبھی فاقہ نہیں کرنا پڑا، میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھ پر بے شمار نعمتیں نازل کیں۔
سوشل میڈیا صارفین اوکاشہ گل کی سچائی اور اپنے ماضی کو نہ چھپانے پر ان کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔