اسلام آباد میں غیر قانونی کلینکس اور لیبارٹریز کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Feb 10, 2026 | 13:44:PM
اسلام آباد میں غیر قانونی کلینکس اور لیبارٹریز کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر اداروں، کلینکس اور لیبارٹریز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیاہ گیا ہے۔

اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر اداروں کو آخری وارننگ دی ہے کہ وہ 15 روز میں کوائف مکمل کریں۔​

 مقررہ وقت میں رجسٹریشن نہ کروانے والے اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 اتھارٹی کے مطابق ​آئی ایچ آر اے ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کے بغیر طبی پریکٹس جاری رکھنا غیر قانونی ہے۔

مزید پڑھیں:  احتجاج کرنیوالے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

عدم تعمیل کی صورت میں رجسٹریشن کی معطلی اور کلینکس سیل کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔

 اسلام آباد میں قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والے طبی مراکز بند کیے جا سکتے ہیں۔

 آئی ایچ آر اے نے دستاویزات کی کمی اور فیس جمع نہ کروانے والے طبی مراکز کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کردی۔