ٹک ٹاکرثناء یوسف قتل کیس ،مزید 2 گواہوں کا بیان ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( حاشر وڑائچ)ٹک ٹاکرثناء یوسف قتل کیس کی سماعت 17فروری تک ملتوی ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے کیس پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سماعت کی ۔
سرکاری وکیل راجہ نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت میں استغاثہ کے مزید 2 گواہوں کا بیان ریکارڈکیاگیا۔
سرکاری وکیل راجہ نوید حسین کیانی نے کہاکہ ہماری کوشش ہے اگلی سماعت پر تفتیشی کے علاوہ تمام شہادتیں ریکارڈ ہو جائیں، عدالت وکلاء صفائی کو ہدایت کرے کہ وہ گواہان پر جرح کریں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن میں کمی کا اعتراف کرلیا
جج افضل مجوکہ نے کہاکہ کیس کی اگلی سماعت میں استغاثہ کے بقیہ گواہان کی شہادت قلمبند کی جائے گی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔