ہیری اورمیگھن مارکل کی طلاق کے حوالے سےخفیہ معاہدہ ہونے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )برطانوی شہزادے ہیری اورمیگھن مارکل کی طلاق کے حوالے سےایک خفیہ معاہدہ ہونے کا دعویٰ سامنے آگیا۔
اس جوڑے کے درمیان طلاق کے حوالے سے پہلے بھی کئی بار افواہیں سامنے آئی ہیں،اب ایک نئی رپورٹ میں میگھن مارکل اور پرنس ہیری کے درمیان طلاق سے متعلق ایک خفیہ معاہدہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر جوڑے کے درمیان طلاق ہوتی ہے تو اس صورت میں میگھن مارکل نے خفیہ معاہدے میں متعدد مطالبات کر رکھے ہیں، معاہدے کے مطابق اگر پرنس ہیری میگھن مارکل سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہیں تو انہیں اہلیہ کے متعدد مطالبات پورے کرنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:معین اخترکاکون ساکردارسب سے خاص تھا؟انورمقصودنے بتادیا
برطانوی شاہی محل کے ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ میگھن مارکل نے شہزادے پر واضح کر دیا ہے کہ وہ جب بھی کبھی الگ ہوئے تو ان کا شاہی خطاب برقرار رہے گا جبکہ انہیں زرتلافی کے طور پر کافی کچھ دیا جائے گا، طلاق کی صورت میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے مونٹیسیٹو میں واقع جوڑے کا گھر میگھن مارکل کی ملکیت ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل کا کہنا ہے کہ طلاق کی صورت میں اس وقت تک کہیں نہیں جاؤں گی جب تک کہ شاہی خطاب، جائیداد اور بڑی رقم نہ وصول کر لوں۔