معین اخترکاکون ساکردارسب سے خاص تھا؟انورمقصودنے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نامور مزاح نگار انور مقصود نے معین اخترکے خاص کردارکے حوالے سے بتادیا۔
انور مقصود نے 16 ویں 3 روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کی جہاں انہوں نے مقبول پروگرام "لوز ٹاک" اور مرحوم معین اختر کی یادیں تازہ کیں۔
معروف مزاح نگار نے دورانِ گفتگو بتایا کہ میرے مطابق معین اختر کا بنگالی کرکٹر کا کردار سب سے خاص تھا جس میں معین بنگالی ٹیسٹ کرکٹر بنے تھے، وہ ایسا کردار تھا کہ میرے پاس بنگلادیشی سفیر کی کال آئی، انہوں نے مجھے کہا کہ میں 10 منٹ تک یہ سمجھتا رہا کہ یہ ہمارے کرکٹر ہیں، اس کے بعد کسی نے مجھے بتایا کہ یہ انورمقصود کا پروگرام ہے، معین اختر کا وہ کردار کمال تھا۔
انورمقصود نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ آج یوٹیوب پر"لوز ٹاک "کی ویور شپ ملینز میں پہنچ گئی ہے، یہ معین کا کمال ہے اور لوگ سمجھتے ہیں کہ میں کروڑ پتی یا ارب پتی ہو گیا ہوں جبکہ ارب پتی وہ لوگ ہوئے ہیں جو پہلے سے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:متنازع بیانات :عرفان کھوسٹ نے فردوس جمال کو اہم مشورہ دےدیا
انہوں نے کہا کہ معین اخترنے صرف یہی نہیں بلکہ جو کرداربھی نبھایا اسے خوب ادا کیا پھر چاہے وہ پٹھان ڈرائیور کا کردار ہو یا ادیب کا ہو، وہ اسکرپٹ صرف 2 مرتبہ پڑھنے کے بعد تمام کردار ون ٹیک میں پرفارم کرتے تھے، یہ صرف معین اختر ہی کر سکتے تھے اور کوئی نہیں۔