قومی اسمبلی کااجلاس آج شام 5بجے ہو گا،13نکاتی ایجنڈا جاری

Feb 10, 2025 | 09:17:AM
قومی اسمبلی کااجلاس آج شام 5بجے ہو گا،13نکاتی ایجنڈا جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کا اجلاس آج  شام 5بجے ہو گا جس کیلئے 13نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

انکم ٹیکس آرڈیننس 2024ء قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2024 اورپاکستان شہریت ایکٹ ترمیمی بل 2023 بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

سول کورٹس ترمیمی بل 2024ء بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،سوات میں نئے گیس کنکشن نہ دیئے جانے کیخلاف توجہ دلاؤنوٹس بھی ایجنڈےکاحصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان مزاکرات کامیاب،دھرنا مؤخر

اس کے علاوہ جنکوزکے ملازمین کے مسائل کے حوالے سے توجہ دلاؤنوٹس ایجنڈے میں شامل ہے۔