’مجھے وضو کے لیے پانی دو‘، شام میں ملبے تلے دبے بزرگ کی پکار

Feb 10, 2023 | 22:07:PM
’مجھے وضو کے لیے پانی دو‘، شام میں ملبے تلے دبے بزرگ کی پکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بوڑھے شامی شخص کی ملبے تلے دبے ہونے  کے باوجود وضو کیلئے  پانی مانگنے  کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ اور شام میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے ہزاروں کہانیاں منظرعام پر آنے لگی ہیں، ایسی ہی کہانیاس بوڑھے شامی شخص کی بھی ہے جوملبے دتلے دبے ہیں مگر امدادی کارکنوں سے وضو کے لیے پانی مانگ رہے ہیں تاکہ ان کی نماز قضا نہ ہوجائے۔

امدادی کارکنوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ملبے تلے پھنسے ایک بوڑھے شخص کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے، امدادی کارکن انہیں شدید سردی سے بچنے کے لیے کمبل دے رہے ہیں مگر وہ ان سے پانی مانگ رہے ہیں۔بزرگ کہتے ہیں ’مجھے پانی دو، میں وضو کروں ، میری نماز قضا ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عدت میں ہی سابق گورنر سندھ سے مبینہ نکاح،صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے خاموشی توڑ دی