آرٹس مضامین کے ساتھ میٹرک کرنے والے طلبہ کیلئے اچھی خبر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرٹس مضامین کے ساتھ میٹرک کرنے والے طلبہ کیلئے اچھی خبر ۔ انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے میٹرک آرٹس کے ساتھ کرنے والے طلبہ کو پری میڈیکل میں داخلے کی اجازت دے دی ۔
لاہور بورڈ حکام کے مطابق اب طلبہ انٹرمیڈیٹ میں پری انجینئرنگ اور آئی سی ایس سمیت دیگر مضامین میں بھی داخلہ لے سکیں گے ۔ دو سائنس مضامین کے ساتھ او اور اے لیول کرنے والے طلبہ کو بھی سائنس گروپ کے مساوی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔لاہور بورڈ میں پہلے سے ہی میٹرک آرٹس کے ساتھ پاس کرنے والے طلباء کو انٹر سائنس کےساتھ کرنے کی اجازت ہے۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اگر کالج بچوں کو سائنس میں ایڈمشن دے دیں تو بورڈ ان کا امتحان لینے کا پابند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روہت اور کوہلی نہیں رک رہے،وَن ڈے رینکنگ میں ٹاپ-10میں 4 بھارتی کھلاڑی شامل