پی ٹی آئی کا سیاسی مفاہمت کیلئے پیپلزپارٹی سے رابطے کا فیصلہ

Dec 10, 2025 | 19:26:PM
پی ٹی آئی کا سیاسی مفاہمت کیلئے پیپلزپارٹی سے رابطے کا فیصلہ
کیپشن: پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی لوگوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف سیاسی مفاہمت کے لیے ایک قدم آگے بڑھنے کو تیار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی سے رابطہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔قومی کانفرنس میں سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ نکالنے پر غور ہوگا، مسلم لیگ ن کو قومی کانفرنس میں دعوت نہیں دی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو مذاکرات کیلئے محمود اچکزئی سمیت رفقا کی بانی سے ملاقات کروانا ہوگی۔

اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ یہ کاروباری دنیا نہیں ہے کہ دو میں سے ایک مائنس کرو تو ایک رہ جائے گا، اگر ایک مائنس ہوا تو اس کے بعد ایک بھی باقی نہیں رہے گا، خان صاحب کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، "Enough is enough"۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اور امورِ خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کی۔

خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر اطلاعات نے بتایا تھا کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے روزانہ احتجاج کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے اور پارٹی اس بات پر مضر ہے کہ قیدی نمبر 804 کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کیا جائے۔

اختیار ولی خان نے الزام لگایا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور احتجاج کے نام پر فتنے اور فساد پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ملکی وقار اور ترقی پر حملہ آور ہو رہے ہیں اور نوجوانوں کو ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس، بڑی خبر آگئی