سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

Dec 10, 2025 | 10:35:AM
 سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمات سمیت سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتارکرلیا۔
ملزم تیمور کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا،گرفتار ملزم گزشتہ 4 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔
ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت تھانہ صدر منڈی بہاءالدین میں مقدمہ درج تھا،ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی راہداری ضمانت منظور
ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔