فواد خان نے عالیہ بھٹ اور سونم کپور کے ساتھ کون سا سین کرنے سے انکار کیا؟

Dec 10, 2023 | 20:48:PM
فواد خان نے عالیہ بھٹ اور سونم کپور کے ساتھ کون سا سین کرنے سے انکار کیا؟
کیپشن: فواد خان نے اپنی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ’خوبصورت‘ میں سونم کپور کے ساتھ بھی کسنگ سین (بوسہ) کرنے سے انکار کردیا تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹی وی انڈسٹری اور فلم کے سپر اسٹار فواد خان اپنی پرکشش شخصیت اور عمدہ فنکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔

انہوں نے بالی ووڈ میں بھی متعدد فلموں میں کام کیا اور بھارت میں بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔

عالیہ بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ فواد خان فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی شوٹنگ کے دوران بوسہ لینے کا سین کرنے سے ہچکچاتے تھے۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ فلم کے اسکرپٹ  کے مطابق بوسہ لینا اس سین کی ضرورت تھی لیکن اس کے باوجود فواد خان ہر بار جب بھی ان کے قریب آتے تو ہچکچاتے، بالآخر انہوں نے اسکرین پر اس قربت سے گریز کیا۔

ذرائع کے مطابق فواد خان نے اپنی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ’خوبصورت‘ میں سونم کپور کے ساتھ بھی کسنگ سین (بوسہ) کرنے سے انکار کردیا تھا۔