بلوچستان میں پائیدار امن یقینی بنایا جائے گا، آرمی چیف

Dec 10, 2022 | 20:25:PM
بلوچستان میں پائیدار امن یقینی بنایا جائے گا، آرمی چیف
کیپشن: آرمی چیف
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)  آرمی چیف سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن اور سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکوئٹہ اور تربت کا دورہ کیا۔بلوچستان کے دو روزہ دورے پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔کور ہیڈکوارٹرز میں آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں، فارمیشن کے دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔

بلوچستان کے دورے کے دوسرے دن آرمی چیف تربت گئے، آئی جی ایف سی نے  بلوچستان میں سلامتی کے امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر آرمی چیف سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن اور سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔بلوچستان میں پائیدار امن کے لئے سماجی و معاشی ترقی یقینی بنائی جائے گی۔