ملائیکہ کم عمر اداکار سے تعلق کی باتوں پر پھٹ پڑیں

Dec 10, 2022 | 16:01:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ملائیکہ کم عمر اداکار سے تعلق کی باتوں پر پھٹ پڑیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے خود سے 12 سال چھوٹے اداکار ارجن کپور کو ڈیٹ کرنے سے متعلق تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔ملائکہ اروڑا کے نئے ڈیجیٹل شو ’موونگ اِن ود ملائکہ‘ کی پہلی قسط میں معروف ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان ان کی مہمان بنیں جنہوں نے ناصرف اپنی زندگی سے متعلق بات کی بلکہ ملائکہ کی زندگی کے چند راز بھی بتائے۔

تفصیلات کے مطابق دوران شو اداکارہ نے ارجن کپور کو ڈیٹ کرنے اور ان سے تعلق رکھنے پر بات کی، اداکارہ نے کہا کہ لوگ مجھ پر ٹرول کرتے ہیں کہ میں اپنے سے چھوٹے لڑکے سے تعلقات میں ہوں، لوگ کہتے ہیں میں اس کی زندگی خراب کررہی ہوں لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔ملائیکہ کا کہنا تھا کہ ارجن کوئی اسکول جاتا بچہ نہیں ہے جو میری وجہ سے اپنی پڑھائی پر توجہ نہیں دے پارہا اور میں نے اسے کہا ہے کہ آجاؤ میرے ساتھ، یا وہ میرے لیے اپنی کلاسز چھوڑ رہا ہو، میں نے اسے کسی گلی سے کھیلتے ہوئے نہیں پکڑا۔

اداکارہ نے کہا وہ ایک بالغ مرد ہے، اگر مرد خود سے چھوٹی عمر کی لڑکی کو ڈیٹ کرے تو لوگوں کو مسائل ہیں جب کہ کوئی عورت کسی کم عمر لڑکے سے تعلقات قائم کرے تو اسے غلط کہا جاتا ہے، یہ ناانصافی ہے۔

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی شادی 1998 میں ہوئی تھی جب کہ 19 سال بعد 2017 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔