قوم 24 سال سے پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے۔۔شیخ رشید

Dec 10, 2021 | 20:11:PM
شیخ رشید،آسٹریلوی ٹیم،فول پروف سکیورٹی
کیپشن: شیخ رشید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آسٹریلوی ٹیم کی فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول کی قیمتوں میں کمی ۔۔شوکت ترین نے خوشخبری سنادی

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی سکیورٹی وفد نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزارت کے اعلی حکام سے ملاقات کی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ آسٹریلوی ٹیم کی سکیورٹی کے تمام انتظامات کرلئے ہیں،سندھ اور پنجاب حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مکمل رابطہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہاکہ امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،ٹیم بھیجنے کے اعلان پر آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان آمد پر آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:دیکھیں! مجھے صبح سی ویو سے کیا ملا،وسیم اکرم کی شنیرا کے ساتھ نئی سیلفی شیئر