ایونز چھا گئے ،کولمبو کنگز کے ہاتھوں جافنا اسٹالینز کی زبر دست پٹائی

Dec 10, 2020 | 23:31:PM
 ایونز چھا گئے ،کولمبو کنگز کے ہاتھوں جافنا اسٹالینز کی زبر دست پٹائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایل پی ایل میں کولمبو کنگز نے جافنا اسٹالینز کو 6 رنز سے ہرادیا جان ایونز نے 108 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ہمبنٹوٹا میں جاری ایونٹ میں کولمبو کنگز کے اوپنر جان ایونز بیٹنگ کے لیے آئے اور چھا گئے۔انھوں نے چوکوں اور بلند و بالا چھکوں کی برسات کردی اور دوسرے اینڈ پر کھلاڑی بیٹسمینوں کو زیادہ موقع ہی نہ دیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق ایونز نے 60 گیندوں پر سنچری مکمل کی جبکہ کولمبو کا اسکور 20 اوورز میں اسکور چار وکٹ پر 173 رنز رہا۔کولمبو کنگز کے آندرے رسل 21 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ ہدف کے تعاقب میں جافنا اسٹالینز کے رنز بنتے رہے لیکن وکٹیں بھی گرتی گئیں۔اسلانکا 32 اور شعیب ملک 29 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے جبکہ ڈی سلوا نے 23 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔جافنا اسٹالینز مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز ہی بناسکی۔