کون کون کھائے گا؟ماہر شیف نے چا کلیٹ سے ہاتھی بنا ڈالا

Dec 10, 2020 | 20:07:PM
 کون کون کھائے گا؟ماہر شیف نے چا کلیٹ سے ہاتھی بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جینیواکے پیسٹری شیف اموری گوئچن کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں شیف کو چاکلیٹ کے ذریعے ہاتھی کے مجسمے کی تخلیق کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کلپ کو کئی ملین صارفین نے پسند بھی کیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ویڈیو کے آغاز میں غیر ملکی شیف کو چاکلیٹ کے ذریعے ہاتھی کے مختلف اعضاء بناتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں کچھ آگے جاکر اموری گوئچن مختلف سانچوں اور اوزاروں کی مدد مکمل ہاتھی کا مجسمہ ترتیب دیتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو کے اختتام پر ہاتھی کے مجسمے کو مزید دلکش اور حقیقت سے قریب تر کرنے کے لیے شیف کی جانب سے گھاس اور پودوں کا بھی اضافہ دکھایا گیا ہے۔ویڈیو کو فیس بک پر اب تک 10لا کھ 60 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے ہزاروں مرتبہ شیئر اور اس پر تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔چاکلیٹ کے ذریعے مجسمے کی تخلیق اموری گوئچن کی یہ پہلی تخلیق نہیں ہے، کوئچن اس سے قبل بھی چاکلیٹ کے ذریعے گوریلا اور دوربین تیار کر چکے ہیں۔