اسرائیل نے اسامہ کے قتل میں مدد کی،سابق سربراہ سی آئی اے

Dec 10, 2020 | 19:47:PM
اسرائیل نے اسامہ کے قتل میں مدد کی،سابق سربراہ سی آئی اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسامہ بن لادن 2011 کو ایبٹ آباد میں امریکی افواج کے خفیہ آپریشن کے دوران مارے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اےکے سابق سربراہ جان بریینن نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے قتل میں اسرائیل سے ملنے والی معلومات بھی استعمال کی گئیں۔
اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے جان برینن کاکہنا تھاکہ اسامہ بن لادن کا قتل امریکی آپریشن تھا تاہم اس آپریشن میں اسرائیل کی انٹیلی جنس معلومات بھی شامل تھیں۔اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے حوالے سے جان برینن نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی سیاست کو ایک الگ رخ دیا، نیتن یاہو ذاتی طور پر بااصول یا بااخلاق شخص نہیں بلکہ بہت چالاک اور موقع پرست سیاستدان ہیں۔
سابق سربراہ سی آئی اے کاکہنا تھاکہ اسرائیلی وزیراعظم کو اگر فلسطین کے دو ریاستی حل میں اپنا مفاد نظر آتا تو وہ اس پر اب تک عمل پیرا بھی ہو چکے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے اسرائیلی آبادکاری کا منصوبہ بھی اسرائیل کے دائیں بازو گروپ کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بنایا اور اس منصوبے کو امارات اور بحرین سے تعلقات قائم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا۔