پھٹیچر ارکان کے استعفے سوشل میڈیا پر آرہے ہیں، فیاض چوہان

Dec 10, 2020 | 14:23:PM
 پھٹیچر ارکان کے استعفے سوشل میڈیا پر آرہے ہیں، فیاض چوہان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر کالونیز و جیل خانہ جات  فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ریلو کٹوں اور پھٹیچر ارکان کے استعفے صرف سوشل میڈیا پر آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  فیاض الحسن چوہان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نواز شریف، بیگم صفدر اعوان اور مولانا فضل الرحمنٰ کو استعفوں کی جلدی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور دیگر پارٹیاں ہچکچا رہی ہیں کیونکہ سب جانتےہیں کہ استعفے دینے سے مولانا فضل الرحمن، نواز شریف اور بیگم صفدر اعوان کا کچھ نہیں جاتا۔ بلاول کے پلان بی، سی سے متعلق سوال پر بھی پی ڈی ایم قیادت لاجواب نظر آئی۔اُن کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت صرف اپنی کرپشن بچانے کے لئے انارکی پھیلانا چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم قیادت اسمبلیوں سے استعفوں پر شش وپنج کا شکار ہے۔