پاک چین مشترکہ فضائی فوجی مشقوں" ایگل نائن "کا آغاز

Dec 10, 2020 | 13:27:PM
پاک چین مشترکہ فضائی فوجی مشقوں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)پاکستان اور چین کی فضائیہ کی مشترکہ فوجی جنگی مشقوں کا آغاز ہو گیا۔ مشقوں کا آغاز  بھولاری بیس ٹھٹہ میں ہوا، فضائی فوجی جنگی مشقوں کو  ایگل نائن کا نام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان ائیر فورس کے مطابق دونوں ممالک کی فضائی فوجی مشقیں ایگل نائن کا آغاز ایک آپریشنل ائیر بیس پر ہوا۔مشقوں میں جنگی پائلٹ، ائیر ڈیفنس کنٹرولر اور تکنیکی سٹاف پر مشتمل چینی فضائیہ پیپلز لبریشن آرمی ائیر فورس (پی ایل اے اے ایف) کا دستہ حصہ لے رہا ہے۔

افتتاحی تقریب میں فضائیہ کے ائیر وائس مارشل وقاص احمد سلہری، چین کے میجر جنرل سن ہانگ اور اسسٹنٹ چیف آف سٹاف چینی فضائیہ نے بھی شرکت کی۔

پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کے مابین جنگی مشقیں  ایگل نائن 2020 تعاون کے منصوبے کا حصہ ہیں جو رواں ماہ کے آخر تک جاری رہیں گی۔