ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ،2 جوان شہید

Dec 10, 2020 | 00:37:AM
ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ،2 جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فوج کی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر تعینات 2 فوجی جوان شہید ہوگئے، پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے دانت کھٹے کردیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رتہ سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ بلااشتعال فائرنگ کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والوں میں لانس نائیک طارق اور سپاہی ضروف شامل ہیں۔