ایل پی ایل، سنسنی خیز مقابلہ، دمبولا وائیکنگ کی آخری گیند پر فتح

Dec 10, 2020 | 00:31:AM
ایل پی ایل، سنسنی خیز مقابلہ، دمبولا وائیکنگ کی آخری گیند پر فتح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لنکا پریمیئر لیگ کے سنسنی خیز میچ میں دمبولا وائیکنگ نے گال گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔گلیڈی ایٹرز نے 7وکٹ پر 168 رنز بنائے، وائیکنگ نے آخری گیند پر ہدف پورا کر دیا۔ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں گال گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن کبھی لڑکھڑائی، تو کبھی اس کے بیٹسمینوں نے ہاتھ دکھائے۔
تفصیلا ت کے مطا بق گوناتھلاکا نے 46 رنز کی اچھی اننگز کھیلی ، راجا پاکسے نے 31 اور جے سوریا نے 39 رنز بنائے، لکشن نے 23 رنز بناکر ٹیم کا اسکور 7 وکٹ پر 168 تک پہنچایا۔گال گلیڈی ایٹرز کی طرف سے رجیتھا، مینڈس اور شناکا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔جواب میں محمد عامر نے پہلی ہی گیند پر اسٹرلنگ کو پویلین لوٹا دیا، تھارنگا بھی 9 رنز بنا کر لوٹ گئے۔ایسے میں ڈک ولا اور پریرا نے اسکور بڑھایا، ڈک ولا 38 اور پریرا 45 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔اس کے بعد سمیع اللّٰہ شنواری نے شاندار بیٹنگ کی اور 46رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو چار وکٹ سے فتح دلا دی۔