محمد علی  کی صدارت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی  کے بورڈ کا 44 واں اہم اجلاس

Aug 10, 2026 | 22:44:PM
محمد علی  کی صدارت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی  کے بورڈ کا 44 واں اہم اجلاس
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)مشیرِ وزیراعظم برائے نجی کاری اور چیئرمین پی تھری اے بورڈ محمد علی  کی صدارت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی  کے بورڈ کا 44 واں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

​اجلاس کی صدارت چیئرمین پی تھری اے بورڈ محمد علی نے کی ، ​اجلاس میں ایس ٹی زیڈ اے، این ایچ اے اور ریلوے حکام  نے بھی  شرکت کی ۔

اجلاس کے دوران ​اسلام آباد ٹیکنوپولس پروجیکٹ" کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزری فنڈنگ کی منظوری بھی دیدی گئی ، ​وفاقی دارالحکومت میں عالمی معیار کا جدید ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جائے گا۔

 منصوبے کا مقصد ٹیک برآمدات، جدید تحقیق اور روزگار کے موقع فراہم کرنا ہے، نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے مضبوط پی پی پی فریم ورک تیار کیا جائے گا، ​ ایم 10 موٹروے اور گرو نانک ایکسپریس وے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ۔

​دونوں منصوبوں کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی براہ راست خدمات لینے کی منظوری بھی دی گئی، ​عالمی ادارے بہترین بزنس ماڈل اور انویسٹر گائیڈ لائنز تیار کریں گے، ​ایم-10 موٹروے سے کراچی تا حیدرآباد گڈز ٹرانسپورٹ اور نقل و حمل میں بڑی سہولت ملے گی۔

​ گرو نانک ایکسپریس وے سے کرتارپور تک رسائی آسان اور مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا، ​ پاکستان ریلوے کی قیمتی اراضی کو تجارتی استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا  ہے، ​ ریڈامکو کے ذریعے نجی شعبے کی شراکت داری سے آمدن بڑھائی جائے گی، ​پہلے مرحلے میں کراچی کلسٹر کو بطور پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔

مشیر وزیراعظم محمد علی نے کہا کہ ​ترجیحی قومی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں، پی تھری اے نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبا زشریف کی ایف بی آر اصلاحات پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت