اوباڑو :عدالت پیشی پر آئے 2 خطرناک ڈاکو فرار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شیرباز بلوچ)سندھ کے علاقے اوباڑو میں عدالت پیشی پر آئے 2 خطرناک ڈاکو فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں میں راحب شر اور موریو شر شامل ہیں،خطرناک ڈاکوؤں کے فرار ہونے پر پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔
راحب شر کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے رکھی گئی تھی، پنجاب حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے 50لاکھ روپے رکھی گئی تھی، ملزم 12پولیس اہلکار کی شہادت میں ملوث تھا۔
پولیس نے بتایا کہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ ین بندی کردی گئی ہے،دونوں ڈاکوؤں کو گھوٹکی جیل سے اوباڑو کی عدالت پر پیشی پر لایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبا زشریف کی ایف بی آر اصلاحات پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت