1992 ورلڈکپ فائنل کا جادو آج بھی برقرار، کگیسو ربادا نے وسیم اکرم کو خراجِ تحسین پیش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے ورلڈکپ کی تاریخ سے پاکستان کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم کے اسپیل کو ناقابل فراموش لمحہ قرار دے دیا۔
کگیسو ربادا نے ورلڈکپ کی تاریخ سے اپنے پسندیدہ لمحات میں سے ایک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1992 کے ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کے خلاف وسیم اکرم کی شاندار کارکردگی کو کبھی نہیں بھول سکتے۔
انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم نے اہم مرحلے پر انگلش بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرتے ہوئے پاکستان کو ٹائٹل جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
جنوبی افریقی بولر نے وسیم اکرم کی رفتار، مہارت اور میدان میں موجودگی کو خاص طور پر سراہا۔
Kagiso Rabada reminisces about an iconic World Cup spell from Wasim Akram as his favourite World Cup memory ✨
— ICC (@ICC) August 10, 2026
More from the pacer ➡️ https://t.co/QK6VKKxW6n pic.twitter.com/lNNVa0LU6S
ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم جب گیند کرانے آتے تو ان کے انداز اور توانائی سے واضح ہوتا تھا کہ وہ کھیل پر مکمل غلبہ حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔
ربادا نے کہا کہ وسیم اکرم کی اس کارکردگی میں مہارت کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے لیے غیر معمولی جذبہ بھی نمایاں تھا جو اسے ان کے لیے ایک ناقابلِ فراموش ورلڈ کپ لمحہ بناتا ہے۔