’’میں موجود تھا ‘‘ ’’سونے کا لوٹا‘‘دینے کا دعویٰ جھوٹا اور بددیانتی پر مبنی ہے، ہرمیت سنگھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) صحافی ہرمیت سنگھ نے سابق صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کے ’’سونے کا لوٹا‘‘ دینے کا دعویٰ جھوٹا اور بددیانتی پر مبنی قرار دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ’’فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ غلط ہے،میں کرتارپور صاحب راہداری کی افتتاحی تقریب میں سٹیج پر موجود تھا اور اس کے تمام انتظامات، معاملات پر میری گہری نظر تھی، میرے خاندان کا بھی کرتار پور صاحب گوردوارے سے گہرا تعلق ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ’’سونے کا لوٹا‘‘ دینے کا دعویٰ جھوٹا اور بددیانتی پر مبنی ہے‘‘
فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ غلط، میں کرتارپور صاحب راہداری کی افتتاحی تقریب میں سٹیج پر موجود تھا اور اس کے تمام انتظامات، معاملات پر میری گہری نظر تھی، میرے خاندان کا بھی کرتار پور صاحب گوردوارے سے گہرا تعلق ہے۔ ’’سونے کا لوٹا‘‘ دینے کا دعویٰ جھوٹا اور بددیانتی پر مبنی ہے۔
— Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) August 10, 2025
یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور میں ناکامی مودی کے گلے کی ہڈی بن چکی ہے، فردوس عاشق اعوان