جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی،قوم سے معافی مانگتے ہیں،اسد قیصر

Aug 10, 2025 | 21:54:PM
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی،قوم سے معافی مانگتے ہیں،اسد قیصر
کیپشن: اسد قیصر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیف سیف)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی،اس سنگین غلطی پر قوم سے معافی مانگتے ہیں،آئندہ کسی ایکسٹینشن کو سپورٹ نہیں کریں گے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی پریس کانفرنس کے دوران اسد قیصر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  زبیر عمر اپوزیشن اتحاد کی جانب سے معیشت پر گفتگو کرینگے،ہم نے اپوزیشن الائنس کا شیڈول بنایا ہے کہ اس ماہ کیا کرنا ہے ،27 ویں آئینی ترمیم کا جو شو شا آرہا ہے اس پر وکلا تحریک کا آغاز کر رہے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ پاکستان میں اس وقت عملاً مارشل لاء نافذ ہے،ہم نے تہیہ کیا ہے پارلیمان کے اندر اور باہر سب فورمز کو استعمال کرینگے۔

اسد عمر نے کہاکہ میرٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کیسز سنے جائیں،اپوزیشن لیڈر سینیٹ و قومی اسمبلی جو جیسے نااہل کیا یہ تماشہ بنایا گیا،دنیا میں ممبران اسمبلی کا استحقاق بھی ہے اور وہ جیل کا دورہ بھی کرسکتا ہے ،کیا ممبر اسمبلی کو جیل جانے سے روکنا خلاف قانون نہیں ہے

محمود خان اچکزئی کاکہناتھا کہ آئین ایک سماجی معاہدہ ہے اسے چھیڑیں گے تو پاکستان کی بنیادیں ہل جائینگی،نواز شریف اور ان کی بیٹی سے ملاقات کے لئے جلوس جاتے تھے ،میں جیل میں نواز شریف سے ملنے گیا تو ایک جلسہ ہوتا تھا ،موجودہ حوالدار سپیکر بھی نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لئے جلوس کا حصہ ہوتا تھا ،ان کاکہناتھا کہ ایاز صادق نے ارکان کو حاضری لگانے پر نااہل کیا،پارلیمنٹ سے ارکان اسمبلی کو گرفتار کیا گیا اس وقت ایاز صادق کو اپنی اتھارٹی یاد نہ آئی،جیل میں ایک کرنل بیٹھا ہے اور سپیکر حوالدار بنا ہوا ہے ،اب ایک سپیکر حوالدار کیسے کرنل سے جواب مانگ سکتا ہے۔ ہم کسی ادارے میں کسی کی بھی ایکسٹینشن کے خلاف ہیں،یہ راستہ بند ہونا چاہیے۔

محمد زبیر عمر نے کہاکہ ہر پاکستانی چاہتا ہے اس نظام کے خلاف آواز بلند کی جائے ،پی ڈی ایم ون کو ساڑھے تین سال مکمل ہو چکے ہیں،ساڑھے تین سال میں پاکستان کی عوام کو نقصان ہوا ہے ،پاکستان میں معیشت کی تباہی کا ذمہ دار اشرافیہ ہیں،ان کاکہناتھا کہ پاکستان کی تاریخ میں مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے،پاکستان میں کبھی 38 فیصد مہنگائی نہ ہوئی،2022 کے بعد مہنگائی نے عوام کو تباہ کر دیا ہے ،مڈل کلاس اب مہنگائی سے لوئر مڈل کلاس ہو گئی۔

محمد زبیر عمر نے کہاکہ پاکستان میں 45 فیصد عوام کبھی غربت کی لکیر سے نیچے نہ گئے،اصل حقیقت یہ ہے کہ گیارہ کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے گئے ،اس وقت 22 فیصد بیروزگاری کی شرح ہو چکی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: