’علیمہ خان میرے ساتھ سکول میں تھیں،گالیاں دینا ان کا شیوہ نہیں‘نسیم زہرا نے شیر افضل کو جھوٹا ثابت کردیا

Aug 10, 2025 | 20:19:PM
’علیمہ خان میرے ساتھ سکول میں تھیں،گالیاں دینا ان کا شیوہ نہیں‘نسیم زہرا نے شیر افضل کو جھوٹا ثابت کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینئر خاتون صحافی نسیم زہرا نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سابق رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو موقع پر جھوٹا ثابت کردیا۔ 

24نیوز کے پروگرام کی میزبانی کرنے والی اینکر پرسن نسیم زہرا نے دوران پروگرام شیر افضل مروت کو خاموش کرادیا،شیر افضل مروت نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  الزام لگایا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے انہیں گالیاں دیں اور ان سے وابسطہ سوشل میڈیا اکاونٹ نے کردارکشی بھی کی۔ 

 میزبان نے ان کی بات سننے کے بعد مکمل طور پر غلط ثابت کرتے ہوئے کہا ’’علیمہ خان میرے ساتھ  سکول میں تھیں، گالیاں دینا ان کا شیوہ نہیں ہے، مجھے نہیں پتہ آپ کس کی بات کر رہے ہیں‘‘  

خیال رہے کہ گزشتہ روز شیر افضل مروت کو  تیسری مرتبہ پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں سامنے آئی تاہم پارٹی کے ممبران نے انہیں واضح طور پر کہا تھا کہ وہ پارٹی ڈسپلن کے پابند رہے گا اور پارٹی لیڈرشپ کیخلاف کوئی بات کرنے سے بھی گریز کرینگے۔ 

 یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ؛ ریلوے سروس عارضی طور پر معطل