کراچی: ڈکیٹی کا رنگ دیکر کمپنی کی رقم چھپانے والا رائڈر گرفتار

Aug 10, 2023 | 22:52:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شہر قائد کے علاقے سعود آباد میں ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا جہاں نجی کمپنی کی رقم چھپا کر ڈکیتی کا رنگ دینے والے ڈیلیوری راٸڈر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق راٸڈر نے رقم چھپاٸی اور مددگار 15 کو کال کرکے ڈکیتی کی واردات کا رنگ دیا، یہ 83 ہزار روپے نجی کوریٸر کمپنی کے راٸڈر نے پارسل ڈیلیور کرکے وصول کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کارروائی، شہریوں کو برما اسمگل کرنیوالا ملزم گرفتار

اطلاع ملنے پر سعود آباد پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے جھوٹی اطلاع دینے والے رائڈر کو گرفتار کرلیا اور ملزم علی رضا سے چھپاٸے گئے 83 ہزار روپے برآمد کرلیے۔

گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔