انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کارروائی، شہریوں کو برما اسمگل کرنیوالا ملزم گرفتار

Aug 10, 2023 | 17:52:PM
انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کارروائی، شہریوں کو برما اسمگل کرنیوالا ملزم گرفتار
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو برما اسمگل کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تفتیشی افسر محمد وسیم کی سربراہی میں ٹیم نے ملزم  کو مانسہرہ سے گرفتار کیا، ملزم نصیب شاہ نے مختلف شہریوں سے بیرون ملک تھائی لینڈ کیلئے لاکھوں روپے وصول کیے اور دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرین کو تھائی لینڈ سے برما ٹریفک کیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آ گئی 

متاثرین پر برما میں شدید جسمانی تشدد کیا جاتا اور ویڈیو بنا کر لواحقین سے 5 ہزار ڈالر تک بطور تاوان وصول کیا جاتا اور اس رقم کو غیرقانونی طریقوں سے بیرون ملک منتقل کیا جاتا۔

خیال رہے کہ ملزم نصیب شاہ کو پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا اور اس گروہ میں موجود مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔