ملک کے بیشتر علاقوں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔
رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم شمال مشرقی بلو چستان ، زیریں خیبرپختونخوا اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ہفتے کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔ تاہم بعد از دو پہر کرم، ہنگو،پاڑاچنار،ایبٹ آباد،سوات،دیر،کوہستان اور گر دو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔ تاہم بعد از دو پہر مری،گلیات،سیالکوٹ،جہلم،راولپنڈی،چکوال اور گردو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کاامکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی ہو سکتی ہے۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور ، مٹھی 40،ٹنڈو جام اور ٹھٹھہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول 200 روپے لیٹر،بجلی 30روپے فی یونٹ؛ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا