شالیمار ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

Apr 10, 2026 | 11:59:AM
 شالیمار ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طارق ملک)کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمار ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔
ٹرین کی درمیانی بوگی شیخوپورہ کے قریب پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں لاہور فیصل آباد سیکشن ریلوے ٹریفک کے لیے بندہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹرین ڈرائیور چھ کلو میٹر تک سو سے زائد رفتار کے ساتھ گاڑی کو دوڑاتا رہا،ٹرین کی بوگی فاروق آباد ریلوے اسٹیشن سے کانٹا تبدیل کرتے وقت ڈی ٹریک ہوئی جس کے نتیجے میں چھ کلومیٹر ریلوے ٹریک جزوی طور پر متاثرہواہے۔
ٹرین ڈرائیور چھ بوگیوں میں مسافروں کو لیکر لاہور روانہ ہوگیاجبکہ متاثرہ بوگی سمیت بارہ بوگیاں ریلوے ٹریک پر موجودہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں تیل و گیس کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں کمی
لاہور سے امدادی ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عمران علی ہرل بھی مو قع پر موجودہیں۔